بڑے شہر میں اچانک موبائل فون سگنلز بند، صارفین کومشکلات کاسامنا

کوئٹہ (آن لائن ) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں اچانک موبائل فون سگنلز بند کردئیے گئے ،سگنل کی بندش سے لوگوں کومشکلات کاسامنا کرناپڑا۔تفصیلات کے مطابق پیر کی شام 6 بجے کو صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں اچانک موبائل فون سگنلز بند کردئیے گئے جس کی وجہ سے لوگوں کوشدیدمشکلات کاسامنا کرناپڑا ۔تاہم دوسری جانب ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے محکمہ داخلہ وقبائلی امور کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ محکمہ داخلہ کی جانب سے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھاگیاتھاکہ کوئٹہ میں حضرت علی کی مناسبت سے جلوس کے حوالے سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 3اور 4مئی کو شام 6بجے سے لیکر سحری کے 4بجے تک بند کیاجائے ۔دوسری جانب موبائل کمپنیوں کی جانب سے موقف اپنایاگیاہے کہ موبائل سروسز حکومت کی ہدایات پر بند کئے گئے ہیں حکومتی ہدایت ملنے پر سروسز بحال کئے جائیںگے۔واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر(این سی او سی ) کی جانب سے یوم علی ؓ پر ہر قسم کی جلسہ وجلوس پرپابندی عائد کی گئی تھی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں