اپوزیشن کی بڑی جماعت نے پی ٹی آئی حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی )مسلم لیگ (ن) نے پارلیمنٹ میں پروٹیکشن آف جرنلسٹ بل کی مکمل حمایت کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمارے ملک میں صحافیوں کے تحفظ کا کوئی قانون ہی نہیں ، فریڈم نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق 158صحافیوں پر قاتلانہ حملے کئے گئے ، اسلام آباد کو صحافیوں کیلئے سب سے خطرناک شہر قراردیا گیا،، عدالتوں سے سرخرو ہونے کے بعد ہم اس حکومت کے ساتھ کیوں بیٹھیں ، یہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے سنجیدہ نہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو خبردار کرتی ہوں (ن) لیگ پر کسی قسم کا الزام لگانے کی کوشش کی تو سمجھوتا نہیں کریں گے ، حکومت کی نہ انتخابی اصلاحات کی نیت ہے اور نہ ہی ہمیں اس حکومت پر اعتماد ہے۔ پیر کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہمارے ملک میں صحافیوں کے تحفظ کا کوئی قانون ہی نہیں ، فریڈم نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق 158صحافیوں پر قاتلانہ حملے کئے گئے ، اسلام آباد کو صحافیوں کیلئے سب سے خطرناک شہر قراردیا گیا ، پروٹیکشن آف جرنلسٹ بل جب پارلیمنٹ میں آئے گا تو ہم اس کی مکمل حمایت کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ اس نااہل حکومت کو قانون بنانا ہی نہیں آتا، ہم نے جب ان کا ساتھ دیا انہوں نے کہا کہ این آر او مانگ رہے ہیں ، اپوزیشن پر جھوٹے کیس بنائے ، اب کہتے ہیں آئیں اپوزیشن میں بیٹھ جائیں ، اس ملک میں انتظامی مسائل کے ساتھ ساتھ الیکشن چوری بھی اہم مسئلہ ہے ، جس ملک میں الیکشن کمیشن کا عملہ اغوا ہو جائے وہاں یہ مشین کیا چیز ہے ، ہم الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو پوری طرح مسترد کرتے ہیں ، عدالتوں سے سرخرو ہونے کے بعد ہم اس حکومت کے ساتھ کیوں بیٹھیں ، یہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے سنجیدہ نہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو خبردار کرتی ہوں (ن) لیگ پر کسی قسم کا الزام لگانے کی کوشش کی تو سمجھوتا نہیں کریں گے ، حکومت کی نہ انتخابی اصلاحات کی نیت ہے اور نہ ہی ہمیں اس حکومت پر اعتماد ہے ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close