تمباکومیں موجود 4000 خطرناک کیمیکلزبہت سی بیماریوں کی وجہ ہیں، جن میں 60 کیمیکل کینسر کاموجب ہیں، ماہرین کا اظہار خیال

راولپنڈی (پی این آئی) پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے جنرل سیکریٹری ثناء اللہ گھمن نے کہا کہ این سی ڈیز کی مہلک ترین امراض میں سے ایک کینسر کے مرض کوشمار کیاجاتاہے،جس کی ایک بڑی وجہ تمباکونوشی ہے،جس میں بتدریج اضافہ جاری ہے، پاکستان میں ہرسال کینسر کے ایک لاکھ اسی ہزار کیسز رپورٹ ہوتے ہیں،کینسر کے علاج میں متحرک شوکت خانم ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کے 50فیصد اخراجات میں کمی واقع ہوسکتی ہے اگرآنے والے دس سالوں میں تمباکوپرتیس فیصد ٹیکس نافذکیاجائے۔ پناہ کے ایک اجلاس سے مخاطب ہوتے ہوئے (پناہ) کے جنرل سیکریٹری ثناء اللہ گھمن نے کہاکہ کینسرکاشمارخطرناک امراض میں کیاجاتاہے،کینسر کی تمام اموات میں سے 70فیصد اموات دنیا کے کم ترقی یافتہ علاقوں میں ہوتی ہیں،کینسر کے مریضوں کے لئے بنائے گئے شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اینڈ ریسرچ سنٹر (ایس کے ایم سی ایچ اینڈ آر سی)ڈیپارٹمنٹ کے مطابق عمر کے تمام گروہوں میں 1994 سے 2019 تک جگر،پھیپھڑوں اورمنہ کے کینسر کودس نوعیت کے مختلف کینسرزمیں سے سر فہرست قرار دیا گیا، ایک تحقیق کے مطابق، 27فیصد کینسر تمباکوکے استعمال سے ہوتے ہیں۔ تمباکو سے پرہیز پھیپھڑوں اور زبانی کینسر کے خطرہ کو نمایاں طور پر کم کرسکتا ہے، کینسرپرایک ساتھ مل کرکام کرنے سے 2030 تک کینسر اور متعددبیماریوں سے قبل از وقت ہونے والی اموات کی تعداد کو ایک تہائی تک کم کرنے کے ہدف تک پہنچاجاسکتاہے،کینسر کی روک تھام کیلئے موثرحکمت عملی اپناکر 3.7 ملین افراد کوکینسر سے بچایا جاسکتا ہے۔ “دی نیوز”میں شائع کی گئی انسٹیٹیویٹ آف ریڈیوتھراپی اورنیوکلیئرمیڈیسن (KIRAN)کی حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہرسال کینسر کے 1لاکھ 80ہزار کیسزرپورٹ ہوتے ہیں، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او)کے مطابق کینسر دنیا بھر میں موت کی سب سے بڑی وجہ ہے،ایک اندازے کے مطابق 2030تک تقریبا 27 ملین کینسر کے کیسز کے ساتھ، 17 ملین اموات اور 75 ملین افرادکامبتلاہونے کاامکان ہے،ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن،فنانس ڈویژن گورنمنٹ آف پاکستان کے مطابق این سی ڈیز کی مہلک ترین امراض میں سے ایک کینسر کے مرض کوشمار کیاجاتاہے،ان کے کیسز میں بتدریج اضافہ جاری ہے،ڈاکٹرفہیم محمودبٹ کنسلٹنٹ پلمونولوجسٹ شوکت خانم میموریل ہسپتال کے مطابق تمباکومیں موجود 4000خطرناک کیمیکلز میں سے 60کیمیکلز کینسر کاموجب بنتے ہیں۔ بین الاقوامی تحقیقات کے مطابق کسی بھی چیز کی کھپت میں کمی لانے کے لئے ٹیکس کانفاذ ایک موثرذریعہ ہے،جس پرعمل درآمد کیلئے حکومتی مشنری کوسوچ بچارکرناہوگا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں