لاکھوں فرزندان اسلام اعتکاف بیٹھ گئے، آخری عشرے میں شب قدر کی تلاش کی جائے گی

کراچی، لاہور، اسلام آباد (آئی این پی) ملک بھر میں لاکھوں مسلمان مساجد میں اعتکاف بیٹھ گئے ہیں،تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مساجد میں کورونا سے بچا ئوکیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، معتکفین کو ہدایت کی گئی کہ سب ایک ساتھ اکٹھے بیٹھ کر سحر و افطار سے گریز کریں،ماہِ صیام کے آخری عشرے کی پہلی طاق رات میں شبِ قدر تلاش کی جائے گی، اعتکاف کی پہلی رات خصوصی طور پر عبادات کی گئیں، بچوں اور پچاس سال سے زائد عمر کے افراد کو مساجد نہ آنے کی ہدایت کی گئی ، معتکفین این سی او سی کی ہدایات پر عمل کرنے کے پابند ہونگے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close