راولپنڈی (آئی این پی )چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چین کے سفیرنونگ رونگ کے درمیان با ہمی دلچسپی ، افغان امن عمل میں پیشرفت ، سی پیک میں پیش رفت ، علاقائی سلامتی اور کوویڈ 19 کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ آرمی چیف نے چین کی جانب سے پاکستان میں کورونا وائرس کے خلاف اہم کردار ادا کرنے پرنونگ رونگ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاک فوج چین کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق چین کے سفیر نونگ رونگ نے پیر کوچیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یہاں جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی ، افغان امن عمل میں پیشرفت ، سی پیک میں پیش رفت ، علاقائی سلامتی اور کوویڈ 19 کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف نے چین کی جانب سے پاکستان میں کورونا وائرس کے خلاف اہم کردار ادا کرنے پرنونگ رونگ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاک فوج چین کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتی ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چینی سفیر نے خطے میں امن واستحکام خصوصاً افغان امن عمل میں مخلصانہ کوششیں ادا کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں