8سے 16مئی تک مکمل لاک ڈائون کا اعلان، ٹرانسپورٹ بند جبکہ کاروبار بھی بند رہیں گے

نوشہرہ(آئی این پی) کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر نوشہرہ ضلعی انتظامیہ نے ضلع بھر میں 8سے 16 مئی تک مکمل لاک ڈائون کا اعلان کردیا،ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کے مطابق  8سے 16مئی تک بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ اور آمدورفت پر مکمل پابندی عائدہوگی جب کہ کھانے پینے کی اشیاسمیت میڈیکل اسٹورزکے علاوہ تمام کاروباری مراکز بندہوں گے،ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کے مطابق عید میں سیاحتی مقامات اور شہر سے باہر جانے پر مکمل پابندی ہوگی، اس موقع پر تمام اقدامات میں پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ مل کرکام کریگی، ضلعے کے تمام اندررنی اور بیرونی راستوں پر فوج تعینات ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close