خاتون اسسٹنٹ کمشنر سے تلخ کلامی، فردوس عاشق اعوان کا عہدہ خطرے میں پڑ گیا

سیالکوٹ( پی این آئی ) فردوس عاشق اعوان کا عہدہ خاتون اسسٹنٹ کمشنر سے تلخ کلامی کے بعد خطرے میں پڑ گیا۔ فردوس عاشق کو عہدے سے فوری ہٹانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو خاتون اسسٹنٹ کمشنر سے تلخ کلامی پر عہدے سے ہٹانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ہے۔ فردوس عاشق اعوان کو عہدے سے ہٹانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔قرارداد میں موقف اپنایا گیا کہ ایوان فردوس عاشق اعو ان کی جانب سے خاتون اسسٹنٹ کمشنر کی تذلیل کی شدید مذمت کرتا ہے۔فردوس عاشق اعوان کا خاتون افسر کے ساتھ رویہ انتہائی افسوسناک ہے۔فردوس عاشق کے اس رویے کی وجہ سے بیورو کریسی میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ وزیر اعلی پنجاب فردوس عاشق کو فوری عہدے سے ہٹا ئیں، فردوس عاشق خاتون افسر سے معافی مانگیں ۔دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کے ساتھ پیش آئے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ایک بیان میں عثمان ڈار نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کے ساتھ پیش آئے ناخوشگوار واقعے پر افسوس ہوا، وہ سونیا صدف کو ذاتی طور پر جانتے ہیں وہ ذمے دار اور قابل افسر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کا گورننس سسٹم میں کردار انتہائی خوش آئند ہے، خواتین کے معاشرے میں ایسے کردار کو سراہا جانا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close