لاہور (پی این آئی) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اوران کے بیٹے علی ترین کی گرفتاری ن ہو سکی۔ جہانگیر ترین اور علی ترین کی کارپوریٹ فراڈ اورمنی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت میں 19مئی تک توسیع کردی گئی۔آج صبح کارپوریٹ فراڈ اور منی لانڈرنگ کیس میں لاہورکی بینکنگ کورٹ میں جہانگیر ترین اورعلی ترین کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ بینکنگ کورٹ کے جج امیر محمد احمد خان نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ سماعت سے قبل جہانگیر ترین اوران کے بیٹے علی ترین نے عدالت میں اپنی حاضری مکمل کروائی۔ جہانگیر ترین اورعلی ترین کی جانب سے ان کے وکیل بیر سٹر سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے دوران جج نے ایف آئی پراسیکیوٹر سے پو چھا کہ جہانگیر ترین اورعلی ترین کے کیس کا کیا بنا؟ جج امیر احمد خان نے استفسارکیا کہ جے آئی ٹی رپورٹ طلب کی گئی تھی کیا آپ لائے ہیں جس ایف آئی اے پراسیکیوٹر کا کہناتھا کہ اس کیس میں تمام ملزمان کے بیانات قلمبند کرنے اور بینکو ں کے ریکارڈ کےس ساتھ تفتیش کررہے ہیں اس لئے رپورٹ ابھی مکمل نہیں ہوسکی آئندہ سماعت پر پیش کرد ی جائے گی۔جہانگیر ترین کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کیس میں شفاف تفتیش نہیں ہورہی ،جب بلایا جائے گا ہم ایف آئی اے میں پیش ہوںگے۔عدالت نے آئندہ سماعت پرایف آئی اے کے تفتیشی افسر سے کیس کا مکمل ریکارڈ طلب کرتے ہوئے جہانگیر ترین اورعلی ترین کو 19مئی تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں