ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان بھرے بازار میں خاتون اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف پر برس پڑیں، اسسٹنٹ کمشنرنے بھی غصے میں کیا کام کر دیا؟

سیالکوٹ (پی این آئی )وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) سیالکوٹ سونیا صدف کو بازار میں سب کے سامنے ڈانٹ پلادی۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پرصحافی مرتضی علی شاہ نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں فردوس عاشق اعوان سیالکوٹ میں بازار کا دورہ کررہی ہیں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ بھی لے رہی ہیں ۔اس دوران فردوس عاشق اعوان نے سونیا صدف کو بازار میں سب کے سامنے ڈانٹ دیا اور کہا کہ افسر شاہی کی کارستانیاں حکومت بھگت رہی ہے، آپ اے سی ہیں تو عوام کا سامنا کریں چھپ کیوں رہی ہیں؟فردوس عاشق کا کہنا تھاکہ ہر شہر کے رمضان بازار کا دورہ کیا مگر سب سے برا حال سیالکوٹ کا ہے، آپ کی حرکتیں ہی اسسٹنٹ کمشنر والی نہیں۔ڈانٹ ڈپٹ کے دوران اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف غصے سے پنڈال سے باہر نکل گئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close