بھارت میں کوروناکی تباہ کاریاں جاری، ایک روز میں 4لاکھ سے زائد متاثرین کا نیا ریکارڈ

نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں نوول کروناوائرس کیسز کی تعداد 1 کروڑ 91 لاکھ 64 ہزار 969 ہو گئی ہے جبکہ ہفتے کے روز 4 لاکھ 1 ہزار 993 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔یہ پہلا موقع ہے جب بھارت میں 24 گھنٹوں کے دوران 4 لاکھ سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور جمعہ کی صبح سے لیکر اب تک 3 ہزار 523 نئی اموات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جو ایک ریکارڈ تعداد ہے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 11 ہزار 853 ہو گئی ہے۔ملک میں اب بھی مجموعی طور پر 32 لاکھ 68 ہزار 710 فعال کیسز موجود ہیں جن میں جمعہ کے روز تک 98 ہزار 482 فعال کیسز کا اضافہ ہوا ہے جبکہ اب تک ملک بھر میں 1 کروڑ 56 لاکھ 84 ہزار 406 افراد کو صحت یاب ہونے پر ہسپتالوں سے فارغ کیا جا چکا ہے۔ملک میں نوول کرونا وائرس کیسز کے اعدادوشمار اپنی انتہا کو چھو رہے ہیں لیکن وفاقی حکومت نے مکمل لاک ڈان نافذ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ دارالحکومت دہلی میں 3 مئی تک کیلئے ایک ہفتہ طویل مسلسل دوسرے لاک ڈان کا آغاز کر دیا گیا ہے۔جنوری میں ایک بار 10 ہزار کی سطح سے نیچے آنے کے بعد ملک میں گزشتہ کئی ہفتوں سے روزانہ سامنے آنیوالے فعال کیسز کی تعداد بڑھتی ہی جا رہی ہے۔بھارت میں ویکسین کی 15 کروڑ 40 لاکھ سے زائد (15 کروڑ 49 لاکھ 89 ہزار 635 ) خوراکیں عوام کو دی جا چکی ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close