یوم مئی پر محنت کشوں کو ریلیف ، مزدور کی کم از کم اجرت20ہزار روپے ، میرج گرانٹ ، ڈیتھ گرانٹ بڑھادی گئی نوٹیفکیشن جاری

فیصل آباد (آئی این پی ) یوم مئی پر محنت کشوں کو ریلیف دینے کیلئے بڑااقدا م ورکرز کی کم از کم اجرت20ہزار روپے کرنے کا اعلا ن ورکرز کیلئے میرج گرانٹ ایک لاکھ سے بڑھا کر2 لاکھ جبکہ ڈیتھ گرانٹ 5 لاکھ سے بڑھا کر6 لاکھ کردی گئی نوٹیفکیشن جاری تفصیل کے مطا بق مزدوروں کے عالمی دن کے موقہ پر پنجاب حکومت کا بڑا اقدام مزدور کی اجرت کم از کم اجرت 20ہزار کر نے کا اعلان کر دیا ورکرز کیلئے میرج گرانٹ ایک لاکھ سے بڑھا کر2 لاکھ جبکہ ڈیتھ گرانٹ 5 لاکھ سے بڑھا کر6 لاکھ کردی گئی ہے سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں عوام کیلئے مفت ایمرجنسی طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے بھی اقدامات کا اعلان پنجاب حکومت کی طرف سے محنت کشوں کے بچوں کیلئے تعلیمی وظائف کا آن لائن اورشفاف نظام متعارف کروانے کا اعلان آ ن لائن انسپکشن سسٹم کے تحت سوشل سیکورٹی اور ٹیلنٹ سکالر شپ درخواستیں گھر بیٹھے دائر کی جا سکیں گی پنجاب ورکر ویلفیئر فنڈ کے تحت ہزاروں بچوں کیلئے مفت تعلیم کے علاوہ سوا 7 ارب روپے کے ٹیلنٹ سکالر شپ، میرج گرانٹ اور ڈیتھ گرانٹ کا اعلان بھی کر دیا گیا جس پر بہت جلد عملدرآمد کروا یا جا ئے گا ذرائع کے مطا بق تحریک انصاف کی حکومت نے 3برس میں ورکرز کی کم از کم اجرت میں پانچ ہزار روپے کا اضافہ کیاسابقا دوار میں ورکرز کی فلاح وبہبود پر کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں