بلوچستان کا نیا گورنر کون ہو گا؟ فیورٹ ترین نام سامنے آگیا

اسلام آباد(آئی این پی)بلوچستان کے نئے گورنر کی تعیناتی کے لیے وزیر اعظم عمران خان کو چار ناموں پر مشتمل پینل پیش کر دیا گیا ہے وزیر اعظم آج اتوار کو بنی گالا میں گور نر بلوچستان کے پینل شامل چار ناموں کا تمام پہلووں سے جائزہ لے کر حتمی فیصلہ کرینگے جس کا باقاعدہ اعلان اور ایک دو روز میں متوقع ہے موجودہ گورنر نے وزیر اعظم کا خط ملنے کے بعد گورنر ہاوس سے اپنا سامان سمٹینا شروع کر دیا ہے وزیر اعظم کو گورنر شپ کے لیے بجھوائے جانے والے پینل میں بلوچستان کی نامور سیاسی شخصیت ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی کانام پہلے نمبر ہے جو بلوچستان کے نئے گورنر کے لیے ہارٹ فیورٹ امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں احمد اچکزئی ,آغاظہیوراور ہمایوں جوگیزئی کے نام پینل میں دوسرے تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں پورے پینل میں گورنر شپ کے لیے چار ناموں میں سنجیدہ اور مظبوط ترین امیدوار کے طور ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی کا نام سامنے آیا ہے قاسم سوری اور رئیسانی اور دیگر سردار اپنے اپنے امیدواروں کے لیے فرنٹ لائن اور بیک ڈور چینل پر متحرک ہوچکے ہیں، وزیر اعظم عمران خان نئے گورنر بلوچستان کا نام فائنل کر کے اپنی نامزدگی و ایڈوائس صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بجھوائیں گے جنکی منظوری سے نئے گورنر کی تقرری اور تعنیاتی کا نوٹیفکیشن کابینہ ڈویژن جاری کر ئے گا اور وزیر اعظم کی نئے گورنر کی نامزدگی سے پہلے پہلے بلوچستان کے موجودہ گورنر کو اپنا استعفی پیش کرنا ہوگا جس کے لیے وزیر اعظم عمران خان پہلے گورنر بلوچستان کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیاہے اور نئے گورنر بلوچستان کے ناموں پر مشاورت بھی اپنے آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے نیا گورنر بلوچستان کون ہوگا؟ اس کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان آج کریں گے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو نئے گورنر کی تعیناتی کے لیے چار ناموں پر مشتمل پینل بجھوایا گیا ہے جس میں ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی ,احمد اچکزئی ,آغاظہیوراور ہمایوں جوگیزئی کے نامشامل ہیں اور سر فہرست ڈاکٹر جو گیزئی کا نام اس بات کی عکاسی کررہا ہے کہ گورنر بلوچستان کے لیے وزیر اعظم عمران خان انکو یہ اہم ذمہ داری سونپ سکتے ہیں کیوں کہ وزیر اعظم عمران خان ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی کی خدمات اور شاندار کارکردگی اور کردار اور روایات سے بخوبی آگاہ ہیں اور ماضی میں انکے ساتھ ہونے والی زیاد تی کا ازالہ وزیر اعظم انکو گورنر کی ذمہ داری سونپ پر کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں