پشاور(آئی این پی)کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر خیبر پختونخوا حکومت نے صوبہ بھر میں عید الفطر پر مکمل لاک ڈائون لگانے کا اعلامیہ جاری کردیا،صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا میں تمام مارکیٹس اور بازار 8سے 16مئی تک بند ہوں گے۔ تاہم پابندی کا اطلاق میڈیکل اسٹورز، کریانہ اسٹورز اور دودھ دہی کی دکانوں پر نہیں ہوگا،جاری اعلامیے کے مطابق عیدالفطر پر خیبر پختونخوا میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بھی بند ہوگی،چاند رات کے لیے بازاروں میں ہر قسم کی خریداری پر پابندی عائد ہوگی،صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا میں سیاحتی مقامات 8 سے 16 مئی تک مکمل طور پر بند ہوں گے،خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر ملک بھر میں کورونا ویکسینیشن سنٹرز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں