21 رمضان ، یوم علیؓ کے موقع پر صرف مجالس ہوں گی، جلوسوں پر پابندی لگا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت نے21 رمضان المبارک کو یوم علیؓ کے موقع پر ہر قسم کے جلوس نکالنے پر پابندی کا فیصلہ کرلیاہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کا خصوصی اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر اور لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان خان کی سربراہی میں ہوا۔ اس اجلاس میں وزیر داخلہ شیخ رشید، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں صوبائی سیکرٹریزاور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔اجلاس کے بعد این سی او سی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یوم علیؓ کے موقع پر جلوسوں پر پابندی کورونا کیسز بڑھنے کے باعث لگائی گئی ہے، پابندی خاص طور پرشہری علاقوں میں کورونا کیسز بڑھنے کے باعث لگائی گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق یوم علیؓ کے موقع پر مجالس کے انعقاد کی اجازت ایس او پیز کے تحت ہوں گی۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close