پاکستان میں اتنا کماد ہے کہ خنزیر گھس جائے تو آسانی سے ملتا نہیں پھر بھی چینی 100 روپے سے بڑھ گئی،علامہ ناصر مدنی نے مہنگائی کی وجہ بتادی

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)معروف مذہبی سکالر علامہ ناصر مدنی نے ملک میں جاری مہنگائی پر حکومت کو اپنے مخصوص مزاحیہ انداز میں آڑے ہاتھوں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق علامہ ناصر مدنی کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔علامہ ناصر مدنی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں

کماد اتنا زیادہ ہے کہ اگر اس میں سور بھی گھس جائے تو وہ ملتا نہیں ہے لیکن چینی پھر بھی 100 روپے سے بڑھ گئی ہے۔علامہ ناصر مدنی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں چینی اس لیے مہنگیہے کیونکہ یہاں ”نیکوں”کی حکومت ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ چوری بھی نہیں ہو رہی، کرپشن بھی نہیں ہو رہی، اوپر بیٹھا بھی ایماندار ہے تو پھر یہ سب کیوں ہو رہا ہے؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close