آپ کو اعتماد میں لیے بغیر کچھ نہیں کروں گا، وزیر خزانہ شوکت ترین نے یقین دہانی کر ا دی

لاہور(آئی این پی)وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ وزرات خزانہ کاروباری برادری کے اعتماد پر پورا اترے گی، گزشتہ روزلاہور میں ایف پی سی سی آئی کے عہدیداروں کے اجلاس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہاکہ کوئی بھی کام ایف پی سی سی آئی کو اعتماد میں لیے بغیر نہیں ہو گا، اکنامک ایڈوائزری کونسل میں ایف پی سی سی آئی کے بھی 12ممبرز شامل کیے جائیں گے،اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر خواجہ شاہ زیب اکرم نے کہا کہ وزیر خزانہ کی جانب سے خیر سگالی کا خیر مقدم کرتے ہیں، اکنامک ایڈوائزری کونسل میں ایف پی سی سی آئی کو نمائندگی دینے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔۔۔۔

رحیم یار خان، کورونا ٹیسٹ کیلئے اسپتال لائے گئے 2 ملزمان فرار ، پھر کیا ہوا؟

رحیم یار خان (آئی این پی)رحیم یار خان میں کورنا ٹیسٹ کے لیے لائے گئے دو ملزمان شیخ زاید اسپتال سے ہتھکڑیوں سمیت فرار ہو گئے،پولیس کے مطابق تھانہ ائیرپورٹ کے دو ملزمان ریاض اور امان اللہ دریشک کو ہتھکڑیاں لگا کر کورونا ٹیسٹ کرانے کے لیے شیخ زاید اسپتال لایا گیا تاہم پولیس اہلکاروں کی مبینہ غفلت سے ملزمان ہتھکڑیوں سمیت فرار ہوگئے،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق راجن پور سے تھا اور وہ جسمانی ریمانڈ پر تھے، ملزمان موٹر سائیکل چوری اور رہزنی کی وارداتوں میں ملوث تھے،پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی تلاش جاری ہے اور غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائیشروع کر دی گئی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں