عمران خان کا ووٹ بینک کم ہو گیا، عوام شدید نالاں، نواز شریف کا ووٹ بینک مستحکم رہا، سینئر صحافی کا تجزیہ

لاہور(پی این آئی) سینئر تجزیہ کار کامران خان نے کہا ہے کہ کراچی الیکشن سے ثابت ہوا، عوام عمران خان سے سخت نالاں ہیں، وفاق اور صوبائی حکومت کی حمایت نہ ہونے کے باجود ن لیگی امیدوار کے ووٹوں سے ثابت ہوا کہ نوازشریف کا ووٹ بینک اب بھی مستحکم ہے،ضمنی انتخابات میں شکست نے تحریک انصاف کیلئے پریشانی کا سامان پیدا کردیا ہے۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کراچی الیکشن پر تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ جس کا ثبوت حالیہ ضمنی انتخابات ہیں، اگر اس کا جائزہ لینا ہے توکراچی میں این اے249، ڈسکہ میں این اے75، نوشہرہ میں پی کے63، گوجرانوالہ میں پی پی 51کے انتخابی نتائج نوشتہ دیوار ہیں۔منی پاکستان کراچی اور کراچی کا بھی منی پاکستان این اے 249جہاں ہر زبان، نسل، فقہ، ہر طرح کے لوگ رہتے ہیں، وہاں کے انتخابی نتائج کا مرکب ہے کہ کراچی تحریک انصاف کو مسترد کررہا ہے، کراچی عمران خان سے ناراض ہے، یہی وجہ ہے کہ پی ٹی آئی امیدوار کو بدترین ناکامی ہوئی ہے۔این اے 249میں ایک اور سرپرائز یہ تھا کہ وفاق اور صوبائی حکومت کی حمایت حاصل نہ ہونے کے باجود مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل 15ہزار473ووٹ حاصل کیے محض 500ووٹوں سے ان کو شکست ہوئی۔ جس سے ثابت ہوا کہ مسلم لیگ ن اور نوازشریف کا ووٹ بینک اب بھی مستحکم ہے۔انتخابی نتائج سے لگتا ہے کہ پاکستانیوں کی پی ٹی آئی سے توقعات پوری نہیں ہوئیں، عوام عمران خان سے سخت نالاں ہیں۔ضمنی انتخابات میں شکست نے تحریک انصاف کیلئے پریشانی کا سامان پیدا کردیا ہے، دیکھنا یہ ہے کہ آئندہ اڑھائی سالوں میں پی ٹی آئی کراچی کے عوام کا کھویا ہوا اعتماد حاصل کرسکے گی؟دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے آئندہ الیکشن میں نظریاتی کارکنوں کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، آئندہ الیکشن میں الیکٹیبلز کو ٹکٹ نہیں دیا جائے گا، پچھلے الیکشن میں الیکٹیبلزکو ٹکٹ نہ دیے جاتے تو آج اس قدر مسائل درپیش نہ ہوتے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close