یورنیورسٹیز میں امتحانات کتنے ماہ کیلئے ملتوی کر دیئے گئے؟ طلبا کیلئے بڑی خبر آگئی

کراچی(آن لائن) ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)، پاکستان اور ہر صوبے اور علاقے سے وائس چانسلرز کے نمائندگان پر مشتمل  کورونا اوورسائیٹ کمیٹی (COVID-19 Oversight Committee)بشمول نجی شعبہ کی چند جامعات کے سربراہان نے اتفاق کیا ہے کہ جامعات  A2 کے طلباء جن کے امتحانات کورونا کی تیسری لہر میں تیزی کے سبب اکتوبر 2021تک ملتوی کر دیے گئے ہیں کو خزاں سمسٹر میں عارضی داخلے  (Provisional Admissions)   دیں گی تاکہ اُن کے سیشن کا ضیاع نہ ہو۔ وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی ہدایت کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے  کہ کورونا کے سبب کیمبرج امتحان ملتوی ہونے سے  A2  کے طلباء کو سیشن کے ضیاع سے بچایا جائے کے مطابق  جمعہ کوایک آن لائن مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیاتاکہ کورونا کے پھیلائو کی وجہ سے 15جون تک امتحانات ملتوی کرنے کے حکومتی فیصلے کے بعد  طلباء اور والدین کی جانب سے ظاہر کردہ خدشات کا ازالہ کیا جاسکے۔ اس تناظر میں ایچ ای سی اور جامعات نے فیصلہ کیا ہے کہ A2کے طلباء کو خزاں سمسٹر 2021کے داخلہ جات میں عارضی داخلے دیے جائیں گے تاکہ اُن کا وقت ضائع ہونے سے بچا جاسکے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ایچ ای سی ڈاکٹر شائستہ سہیل کا کہنا تھا کہ، ’’ہم والدین اور طلباء کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ایچ ای سی اور جامعات معیار تعلیم و تدریس اور جامعات کے مفادات پر سمجھوتہ کیے بغیر طلباء کے مفاد پر مرکوز سوچ پر عمل کے لیے پُرعزم ہیں۔‘‘ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ حکومت نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (NCOC) کے کورونا کی صورتحال پر ایک خصوصی اجلاس کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ کورونا کے پھیلائو میں تیزی اور اموات کی شرح میں اضافے کے پیش نظر ملک بھر میں 15جون تک کوئی امتحانات منعقد نہیں کیے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں