پی ٹی آئی کی شکست پر ن لیگ کی بوکھلاہٹ سوالیہ نشان ہے، پیپلز پارٹی نے سوال اٹھا دیا

اسلام آباد(آئی این پی)مرکزی سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے مریم نواز کے ٹوئیٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں پی ٹی آئی کی شکست پر مسلم لیگ(ن) کی بوکھلاہٹ سوالیہ نشان ہے۔ عبدالقادر مندوخیل نے فیصل وائوڈا کا قومی اسمبلی کی نشست چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ وقت گزر چکا جب ووٹروں سے کہا جاتا تھا کہ آپ کا ووٹ کاسٹ ہو چکا ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ کراچی کے نتائج نے پیپلزپارٹی کے مخالفین کو بے چین کر دیا ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ میڈیا کو کراچی میں تو دھاندلی نظر نہ آئی صرف مریم نواز کو نظر آئی ہے؟ انہوں نے کہا کہ ہم اپوزیشن سے اپوزیشن کے حق میں نہیں ہیں ہمارا ہدف عمران نیازی کی نااہل حکومت ہے۔ کراچی کے عوام نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رہنمائی صدر آصف علی زرداری کی، قیادت بلاول بھٹو کی اور فتح عوام کی ہوگی۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close