طیاروں پر لیزر لائیٹ مارنے کے واقعات میں اضافہ،ایک سال میں کتنے واقعات ؟ سول ایوی ایشن نے پولیس حکام کو خط لکھ دیا

کراچی (آئی این پی)سول ایوی ایشن نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کوخط میں کہا ہے کہ ایک سال میں32طیاروں پرلیزرلائیٹس مارنے کے و اقعات ہوئے، پولیس حکام معاملے کے تدارک کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں،تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کے اطراف طیاروں کو لیزرلائٹ مارنے کے معاملے پر سول ایوی ایشن نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کوخط لکھ دیا ، جس میں کہا گیا کہ ایک سال میں32طیاروں پرلیزرلائیٹس مارنے کے واقعات ہوئے، لینڈنگ اورٹیک آف کے دوران لیزرلائٹس مارنے کے واقعات میں اضافہ ہورہاہے،خط میں کہا کہ لیزرلائٹ سے پائلٹس کی دیکھنے کی صلاحیت متاثرہوتی ہے اور کاک پٹ عملے کادھیان بٹ جاتاہے ، یہ عالمی سول ایوی ایشن کے قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے،ایئرپورٹ حکام کا کہنا تھا کہ پولیس حکام معاملے کے تدارک کیلئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کریں، فلائٹ سیفٹی کیلئے متعلقہ ذمہ داران کوہدایات جاری کی ہے ، طیاروں پرلیزرلائٹ پڑنے سے کپتانوں کولینڈنگ کے وقت پریشانی ہوتی ہے،ذرائع کے مطابق رواں ماہ کراچی میں طیاروں پر لیزر لائٹیں مارنے کے چارسے زائد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، کراچی میں گلف ائیر کی دو پروازیں، ایک ایمریٹس ائیر اور ایک پی آئی اے کا طیارہ لیزر لائیٹس سے متاثر ہو ئے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close