جعلی لائسنس پر گھی مل لگانے کا الزام، سابق ڈی جی ایف آئی اے سے منی ٹریل طلب کر لی گئی

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل نے کہا ہے کہ بشیر میمن کے پاس اپنے الزامات سے متعلق کیا کوئی دستاویزی ثبوت ہے؟ جمعہ کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز گل نے کہاکہ ایک کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کے نام پر جعلی بزنس کیا جارہا ہے، یہ کمپنی چیخ رہی ہے کہ ہمارے نام پر جعلی بزنس ہورہا ہے، اس کمپنی کو لائسنس 1997میں جاری ہوتا ہے، اس کمپنی کیساتھ یہ ہوا کہ ایک نئی کمپنی رجسٹرڈ کی جاتی ہے اور نئی کمپنی بشیر میمن کے بیٹے کے نام پر 2019میں رجسٹرڈ کی جاتی ہے،انہوں نے کہا کہ( ن) لیگ کے دور میں اس کمپنی نے کام شروع کیا، بشیر میمن کے بیٹے نے یہ کمپنی رجسٹرڈ کروائی، لاہور کی عدالت نے المجتبی کمپنی کے خلاف اسٹے آرڈر دیا اور المجتبی کمپنی کو نام استعمال نہ کرنے کا حکم دیا،شہباز گل کا کہنا تھاکہ بشیر میمن کے پاس اپنے الزامات سے متعلق کیا کوئی دستاویزی ثبوت ہے؟ کیا آپ منی ٹریل دیں گے کہ آپ کے بیٹے کی فلور مل اور گھی مل کہاں سے آئیں؟ بشیر میمن منی ٹریل دیں گے کہ ان کے بیٹے کی ملز کے کن کن سے معاملات ہیں؟ معاون خصوصی کا کہنا تھاکہ انہیں پتہ تھا کہ عمران خان جعل سازی پر ان کے اوپر ہاتھ ڈالے گا، وہ جانتے تھے کہ ان کے خلاف کارروائی ہونا ہے، اسی لیے سیاسی انتقام کے دعوے کے پیچھے چھپنا چاہتے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں