پی ٹی آئی کے ایم این اے کی ہسپتال کے ایم ایس کو گالیاں، ڈاکٹروں نے ہڑتال کر دی، مریض مشکلات کا شکار ہو گئے

پشاور(آئی این پی ) ڈوگرہ باڑہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پی ٹی آئی کے ایم این اے اقبال آفریدی کی جانب سے مبینہ طور پر ہسپتال کے ایم ایس کو گالیاں اور دھمکیوں کے خلاف ڈاکٹروں نے مکمل ہڑتال کی ۔ ڈاکٹروں نے ہسپتال میں تمام طبی سروسز کا بائیکاٹ کیا جس سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق پی ٹی ائی کے ایم این اے اقبال آفریدی نے درجنوں افراد کیساتھ کورونا ایس او پیز کے خلاف وزری کرتے ہوئے ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال کے انچارج ڈاکٹر جہانگیر کے ساتھ نازیبا زبان استعمال کی۔ احتجاج کرتے والے ڈاکٹرز نے مطالبہ کیا ہے کہ صوبے میں اپیڈیمک ایکٹ اور سیکورٹی ایکٹ 2020کے تحت کورونا ایس او پیز کے خلاف ورزی اور کار سرکار میں مداخلت پر پی ٹی آئی کے ایم این اے اقبال افریدی کے خلاف مقدمہ درج کرکے انکو گرفتار کیا جائے۔ایسوسی ایشن کے مطابق ایم این اے اقبال افریدی کی ناراضگی کی وجہ کورونا ویکسینیشن کاونٹر کا افتتاح ان سے نہ کروانے جانے پر تھی۔ڈاکٹرز تنظیموں نے اعلان کیا ہے کہ ڈوگرہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ایمرجنسی کے علاوہ کورونا ویکسینیشن سمیت تمام سروسز سے مکمل بائیکاٹ ایف آئی ار کے اندراج تک جاری رہے گا۔ ڈاکٹرز کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہسپتالوں میں سیاسی غنڈی گردی بند کی جائے ایک طرف ہم کورونا کے خلاف ناکافی سہولیات کے باوجود عوام کی خدمت کر رہے ہیں، اور اب تک صوبے میں سو سے زائد طبی عملہ کورونا سے زندگی کی بازی ہار چکا ہے۔ ایسی صورتحال میں ڈاکٹرز کے ساتھ ایسا رویہ انصاف نہیں ہے یہ سیاسی غنڈہ گردی کسی صورت قبول نہیں.گرینڈ ہیلتھ الاینس میں شامل تمام طبی عملے کی تنظیموں نے بھی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈوگرہ کی تمام مطالبات اور ہڑتال کی مکمل حمایت کی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close