تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے عوام کو خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی ) آج جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔تاہم بلوچستان ،بالائی سندھ ، پنجاب، وسطی و زیریں خیبر پختونخوا اور کشمیر میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکا ن ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔تاہم بلوچستان ،بالائی سندھ ، پنجاب، وسطی و زیریں خیبر پختونخوا اور کشمیر میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکا ن ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم جبکہ جنوبی پنجاب،سندھ اور جنوبی بلوچستان میں شدید گرم رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سکھر ،لاڑکانہ، دادو،حیدرآباد اور بینظیر آباد میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں دن کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم منڈی بہاولدین ، راولاکوٹ 03 اورراولپنڈی (چکلالہ) میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روزریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:ملتان،کوٹ ادو، ڈی جی خان،ڈی آئی خان 44، بہاولنگر، بہاولپور، بھکر، رحیم یار خان، خانیوال، روہڑی، موہنجوداڑو، لاڑکانہ، جیکب آباد اوردادومیں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close