موٹر سائیکلوں پر ریس لگانے والے منچلے نوجوانوں سے شہریوں نے نمٹنے کا انوکھا طریقہ اختیار کرلیا

کراچی (آن لائن)موٹر سائیکلوں پر ریس لگانے والے منچلے نوجوانوں سے شہریوں نے نمٹنے کا انوکھا طریقہ اختیار کرلیا، عائشہ منزل فلائی اوور سے اترتے ہوئے کریم آباد جانے والی سڑک پر مشتعل شہریوں نے ایک موٹر سائیکل کو نذرآتش کر دیا۔ مذکورہ واقعے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں ویڈیو بنانے والے شخص کا کہنا تھا کہ ریس لگانے والے موٹر سائیکل سواروں نے عائشہ منزل فلائی اوور کے قریب متعدد موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار دی تھی جس پر کچھ پر خواتین اور بچے بھی سوار تھے وہ گر کر زخمی ہوگئے جبکہ فوٹیج بنانے والے نے شخص نے اس مقام کی بھی نشاندہی کی جہاں پر موٹر سائیکل سوار گرنے سے زخمی ہوئے تھے اور اس مقام پر ایمبولینسز کے ایمرجنسی لائٹیں دکھائی دے رہیں تھیں تاہم فوٹیج کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ مذکورہ واقعہ چند روز قبل رات کے وقت پیش آیا تھا اور اس حوالے سے کسی نے متعلقہ تھانے میں کوئی شکایت درج نہیں کرائی۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close