پولیس افسران و جوانوں کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگانے کا آغاز کر دیا گیا

کراچی(آن لائن)کراچی پولیس کے افسران و جوانوں کو کورونا سے بچاو کی ویکسین کی پہلی ڈوز لگانے کا آغاز کر دیا گیا۔ کراچی پولیس محدود وسائل میں رہتے ہوئے موجودہ وبائی صورت حال میں حکومتی احکامات کی عملداری کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اپنے فرائض کی انجام دے رہی ہے۔عوام کی خدمت اور قانون کی بالادستی کیلئے سرگرم عمل کراچی پولیس کے افسران و جوانوں کی ویلفئیر کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔کراچی پولیس میں فرنٹ لائن ورکرز کی حیثیت سے فرائض انجام دینے والے افسران و اہلکاروں کو کورونا سے بچاو کیلئے باقاعدہ ویکسینیشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ کراچی رینج میں مجموعی طور پر تینوں زونز اور کراچی پولیس اسپتال میں چار ویکسینیشن سینٹرز قائم کئے گئے ہیں۔ فیلڈ میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس افسران و اہلکاروں سمیت دفاتر میں کام کرنے والے تمام اسٹاف کو بھی کورونا سے بچاو کی ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ کورونا وائرس سے پیدا وبائی صورت حال میں حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ پولیس اسپتال کراچی میں کورونا وائرس سے متاثر پولیس کے افسران و جوانوں کیلئے آئسولیشن سینٹر چوبیس گھنٹے کام کر رہا ہے اور پولیس ملازمین کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں