راولپنڈی (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین راجہ محمد یٰسین خان نے عام انتخابات 2021 کے لئے طلب کی گئی درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں توسیع کر دی۔ مسلم کانفرنس پارلیمانی بورڈ کے سیکرٹری سردار واجد بن عارف ایڈووکیٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پارلیمانی بورڈ کی طرف سے 30 اپریل2021 تک ٹکٹ کے لئے درخواستوں کی وصولی کی تاریخ مقرر کی گئی تھی لیکن رمضان المبارک کے پیش نظر، کروانا وباء کے پھیلاؤ اور جماعتی کارکنوں کے اسرار پراس میں توسیع کردی گئی ہے۔اب جماعتی ٹکٹ کے خواہش مند اُمیدواران 18 مئی 2021 تک درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔سیکرٹری پارلیمانی بورڈ نے کہا کہ ماسوائے عید کی چھٹیوں کے(13مئی تا 16 مئی)درخواستیں وصول کرنے کے لئے صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک مرکزی سیکرٹریٹ کھلا رہے گا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں