کراچی (پی این آئی ) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے خبردار کیا ہے کہ کم ٹرن آؤٹ کی وجہ سے این اے 249 کا ضمنی انتخاب منسوخ ہوسکتا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کو خط لکھا ہے جس میں ضمنی انتخاب کے دوران کم ٹرن آؤٹ کا ذکر کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن حکام کے مطابق ڈالے گئے ووٹ میں پانچ فیصد خواتین ووٹ ہونا بھی ضروری ہے جبکہ 10 فیصدسےکم ووٹرٹرن آوٹ ہونےپرری پولنگ کاقانون موجودہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل قبائلی علاقوں میں خواتین کے کم ٹرن آؤٹ کی وجہ سے الیکشن دوبارہ کروایا گیا تھا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے خبردار کیا ہے کہ کم ٹرن آؤٹ کی وجہ سے این اے 249 کا ضمنی انتخاب منسوخ ہوسکتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں