سعودی عرب میں پاکستانی سفیر کی ناقص کارکردگی اور شکایات کانوٹس لے لیا گیا، وزیراعظم عمران خان نے ملک میں واپس بلا لیا، انکوائری کرواکے مثالی سزائیں دینے کا اعلان

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب سے پاکستان کے سفیراورسفارتی عملہ کے چھ ارکان کوملک میں واپس بلالیا۔عملے کوسعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی شکایات اورناقص کارکردگی پرواپس بلانے کا فیصلہ کیاگیا۔وزیراعظم نے فوری طورپرمعاملے کی انکوائری کرانے کاحکم دے دیاہے۔ان خیالات کااظہاروزارت خارجہ کے ترجمان زاہدحفیظ چوہدری نے ہفتہ واربریفنگ کے دوران کیا۔انہوں نے بتایاکہ وزیر اعظم کی ہدایت پر پوری طرح عمل درآمد ہو رہا ہے۔ایک اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی اس معاملے کو دیکھے گی۔حکومت پاکستان بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کو اہمیت دیتی ہے۔بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں۔عوامی خدمت کی فراہمی میں کسی کوتاہی کوبرداشت نہیں کیاجائے گا۔وزیرخارجہ ، خود ، ہمارے تمام سفارتی مشنوں کے کام کی نگرانی کرتے ہیں ، پوری دنیا میں پاکستان کے مشینوں کو اپنے اپنے دائرہ اختیار میں پاکستانی برادری کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی مستقل ہدایات ہیں۔اس حوالے سے ذرائع کاکہناہے کہ سعودی عرب میں پاکستان کے سفیرعلی اعجازمئی میں ریٹائرہونے والے تھے جنہوں نے واپس آناتھا۔ان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبرکوسفیرلگادیاگیاہے جنہوں نے چارج سنبھال لیاہے۔مسائل کے حوالے سے زیادہ شکایات نائب سفیرسے متعلق تھیں ۔سعودی حکام کوبھی شکایات تھیں۔اس وجہ سے بھی باقی عملہ کوبلایاگیاہے۔اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ سفیر کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیاہے، مثالی سزائیں دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں