ہری پور(آن لائن ) وفاق وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی تیاری میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شبلی فراز نے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این آرٹی سی) ہری پورکا دورہ کیا۔ یونیورسٹی حکام نے شبلی فرازکو اداریکی ریسرچ، تیار کردہ سامان سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔حکام نے شبلی فراز کو بتایا کہ ’ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے دو پرو ٹو ٹائپ تیار کئے جاچکے ہیں، جنہیں جلد وزیراعظم کے سامنے معائنے کے لیے پیش کیا جائے گا‘۔اس موقع پر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ’ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کے لیے انتخابات کا شفاف ہونا اہم ہے،وزارت سائنس انتخابات میں ٹیکنالوجی کے استعمال کیلئے عمل پیرا ہے‘۔ اْن کا کہنا تھا کہ ’الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی تیاری میں شفافیت کویقینی بنایاجائے،ووٹ چوری نہ ہونیکی یقین دہانی ہی اس نظام کی کامیابی کا راز ہے‘۔یونیورسٹی حکام نے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا کہ ’ادارہ عالمی معیار کے وینٹی لیٹرز تیار کرنے کی مکمل صلاحیت حاصل کرچکا، کرونا وبا کے دوران 109 خراب وینٹی لیٹرز کو قابلِ استعمال بنایا گیا ہے‘۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں