ن لیگی رہنما احسن اقبال نے ن لیگی دورِ حکومت کی سب سے بڑی غلطی کا اعتراف کرلیا

لاہور(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی نہ کرنا ہماری حکومت کی سب سے بڑی غلطی تھی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ’مسلم لیگ ن حکومت کی بہت بڑی غلطی 2014 میں پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والے فاشسٹ عناصر کیخلاف بھرپور قانونی کاروائی کی پیروی نہ کرنا تھا- اگر ایسا کیا ہوتا تو پاکستان ترجمانوں کے ڈرامہ اور تباہی سے بچ جاتا۔‘ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی نہ کرنا ہماری حکومت کی سب سے بڑی غلطی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close