نئی دلی (پی این آئی) بھارت میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی۔روئٹرز کے مطابق بھارت اس وقت کورونا وائرس کی دوسری لہر کا شکار ہے جو تیزی سے لوگوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے سے بھارت میں روزانہ کی بنیاد پر تین لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔آج ملک بھر میں کورونا کے تین لاکھ 60 ہزار 960 نئے کیسز سامنے آئے، یہ اب تک ایک دن میں رپورٹ ہونے والے سب سے زیادہ کیسز کا ریکارڈ ہے۔ بھارت میں بدھ کے روز کورونا کی وجہ سے تین ہزار 293 اموات ہوئیں جس کے بعد اب تک ہونے والی اموات کی تعداد دو لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔ اب تک بھارت میں کورونا کی وبا دو لاکھ ایک ہزار 187 افراد کی جانیں لے چکی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں