کورونا وائرس کی تیسری لہر، پڑوسی ملک نے بھی پاکستانیوں پر پابندی لگا دی

چاغی (آن لائن )ایرانی حکام نے کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستانیوں پر سفری پابندی عائد کردی تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر انتہائی تشویشناک صورتحال اختیار کرچکی ہے تمام ممالک احتیاطی تدابیر اختیار کررہے ہیں کورونا وائرس کے تیسری لہر کے پیش نظر ایرانی حکام نے پاک ایران سرحد پر اپنا ایمگریشن بند کردیا ڈپٹی کمشنر چاغی آغا شیر زمان کے مطابق ایرانی حکام نے کورونا وائرس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ایک ہفتے کے لیئے اپنا ایمگریشن بند کردیا اور پاکستان اور ایران کے درمیان سفری پابندی عائد ہوگی اور دوسری جانب دونوں ممالک کے درمیان پاک ایران ٹریڈ معمول کے مطابق بحال رہیگی اور کاروباری سرگرمیاں جاری رینگے ذرائع کے مطابق ایران میں موجود پاکستانی شہری واپس آسکتے ہیں اور پاکستان میں موجود ایرانی شہری بھی واپس اپنا ملک جا سکتے ہیں صرف سفری پابندی نئے لوگوں پر عائد ہوگی اور ایک ہفتے کے بعد اگلا لائحہ عمل طے کیا جائے گا بروزبدھ ایرانی ایمگریشن بند رہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close