اسلام آباد(پی این آئی)موسم کی بڑی ویب سائٹ ویدر بسٹرز پاکستان کے مطابق کسان کا موسم (اگلے 7 دن) جمعہ تک دھوپ تیز ہوگی اور موسم گرم رہیگا لہٰذا گندم کی کٹائی جلدی مکمّل کر لیں۔27 اپریل تا 30 اپریل: پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں اور کشمیر کے کم بلندی والے مقامات پر زیادہ تر دھوپ ہوگی جبکہ موسم گرم سے انتہائی گرم رہنے کی توقع ہے۔الرٹ رواں ہفتے کاشتکاروں سے درخواست کی جاتی ہے کہ فصل کی کٹائی جلد از جلد مکمّل کر لیں کیونکہ ہفتے کے اختتام پر پاکستان میں گندم کی کاشت کے تمام علاقوں میں آندھی کیساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔28 تا 30 اپریل کے دوران خیبر پختونخواہ، پنجاب اور کشمیر کا موسم ہزارہ، مالاکنڈ، پشاور، لکّی مروت اور ڈی آئی خان کے علاقوں اور خیبر پختونخواہ کے افغان سرحد سے ملحقہ شمال مغربی حصّوں اور پنجاب کے شمالی اور مغربی علاقوں بشمول راولپنڈی، سرگودھا اور گوجرانوالہ ڈویژن میں بدھ سے جمعہ کے درمیان باالخصوص شام یا رات میں چند مقامات پر گرج چمک کے طوفان بننے کا امکان ہے۔ تیز بارش کا کہیں کوئی امکان ہے، تاہم رواں ہفتے گرج چمک کے ساتھ ایک مرتبہ پھر ژالہ باری متوقع ہے، جبکہ 70 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی آندھی بھی ساتھ چل سکتی ہے۔اس دوران درج بالا مقامات میں گندم کی کاشت کے علاقوں میں بارش کی کوئی خاص امید نہیں تاہم تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔پیر سے جمعراتہوشیار! محکمہ موسمیات کے مکمّل جھوٹ پر مبنی درجہ حرارت پر ہرگز یقین نہ کریں۔ اس موقع کا فائدہ اٹھا کر انکی پوری کوشش ہوگی کہ درجہ حرارت بڑھا چڑھا کر رپورٹ کر کے گرمی کی شدید لہر یا ریکارڈ توڑ گرمی کا تاثّر دیں۔ مستحکم موسمی صورتحال رہنے کے سبب رواں پورا ہفتہ باالخصوص پنجاب اور سندھ میں درجہ حرارت معمول سے 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہیں گے۔ یہ مستحکم موسمی صورتحال رواں ہفتے تک جاری رہیگی، جب مغربی ہواؤں کا ایک طاقتور سلسلہ ملک میں داخل ہوگا۔اس ہفتے یعنی یکم مئی کو مغربی ہواؤں کا ایک طاقتور سلسلہ متوقع ہے، جس کے سبب گرد اور گرج چمک کے طاقتور طوفان متوقع ہیں، جن میں فصل کی کاشت کے علاقوں میں آندھی کی رفتار 100 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاوز کر سکتی ہے جبکہ ساتھ تیز بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہوگا۔ ایسی موسمی صورتحال فصلوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ لہٰذا قبل از وقت اپنی فصل کی ہر ممکنہ حفاظت کریں۔ تاہم مغربی ہواؤں کے اس متوقع سلسلے کے نتیجے میں درجہ حرارت میں 4 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ کمی کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں