مئی کے پہلے ہفتے میں مکمل لاک ڈائون لگانے کی تجویز

لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت کی کرونا کے حوالے سے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں تجویز پیش کی گئی ہے کہ آئندہ ماہ مئی کے پہلے ہفتے میں مکمل لاک ڈائون نافذ کردیا جائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت ہونے والے اس اجلاس میں مکمل لاک ڈائون کی مدت دو ہفتے بتائی جا رہی ہے اور یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ کرونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر مکمل لاک ڈائون لگانے یا نہ لگانے کا حتمی فیصلہ این سی او سی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ پنجاب حکومت کی کرونا کے حوالے سے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں تجویز پیش کی گئی ہے کہ آئندہ ماہ مئی کے پہلے ہفتے میں مکمل لاک ڈائون نافذ کردیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close