ایف ایف سی نے سال 2021 کی پہلی سہ ماہی کے لئے مالی نتائج کا اعلان کر دیا

راولپنڈی (پی این آئی) فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ (ایف ایف سی) نے 31 مارچ 2021 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے لئے اپنے مالی نتائج کا اعلان کیا ہے جس میں کمپنی کو 5.82 بلین روپے کا منافع ہوا، جو ای پی ایس میں 4.57 روپے کا سبب بنا اور یہ پچھلے سال کے مقابلے میں 36 فیصد زیادہ ہے۔
کمپنی نے پہلی سہ ماہی کے لئے فی شیئر 3.50 روپے کے پہلے عبوری منافع کا بھی اعلان کیا۔
ایف ایف سی نے، 123 فیصد مجموعی کارکردگی پر چلتے ہوئے، 628 ہزار ٹن یوریا کی پیداوار حاصل کی اور 21.59 بلین روپے کا مجموعی سیلز ریوینیو حاصل کیا جو گذشتہ سال کی پہلی سہ ماہی سے 5 فیصد زیادہ ہے۔ کمپنی کے دیگر منافع میں بھی، ایک وابستہ کمپنی کی طرف سے زیادہ عبوری منافع کی تقسیم کی وجہ سے، اضافہ ہوا ہے۔
کمپنی، کوویڈ 19 کے نامساعد حالات میں بھی ملازمین کے لئے صحت اور حفاظت کے اعلی ترین معیار کو برقرار رکھنے کے علاوہ بلا تعطل سپلائی چین سمیت مسلسل جاری کاروباری سرگرمیوں کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close