’’کرونا وباء نے بھارت میں بڑی تباہی مچا دی ‘‘ایک روز میں ہزاروں اموات ، 3لاکھ 62ہزار نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت میں کورونا وائرس سے ایک روز میں ریکارڈ اموات ہوئی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں گزشتہ روز کورونا وائرس سے ریکارڈ اموات ہوئی ہیں۔ ہم نیوز کےمطابق بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے 3 ہزار 285 افراد ہلاک جبکہ 3 لاکھ 62 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے۔بھارت میں ایک روز میں ریکارڈ اموات کے بعد کورونا سے ہونے والی اموات کی ت

عداد 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔بھارت میں اب تک کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 79 لاکھ 88 ہزار سے زائد ہو چکی ہے اور 2 لاکھ ایک ہزار 165 افراد جان کی بازی ہار چکے واضح رہے کہ بھارت میں اس وقت کورونا کی صورتحال انتہائی خطرناک شکل اختیار کر چکی ہے اور روزانہ 3 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہونا شروع ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close