این سی اوسی کا تمام سرکاری و غیر سرکاری ہسپتالوں میں معمول کی ایلیکٹیوو سرجری موخر کر نے کا فیصلہ، وزارت صحت کو ضروری ہدایات جاری

اسلام آباد (آئی این پی) این سی اوسی نے ملک کے تمام سرکاری اور غیر سرکاری ہسپتالوں میں معمول کی ایلیکٹیوو سرجری موخر کر نے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزارت صحت کو ضروری ہدایات جاری کر دیں۔ منگل کوجاری اعلامیہ کے مطابق قومی کوآرڈینیٹر این سی او سی لیفٹیننٹ جنرل حمودالزمان کی زیرصدارت این سی او سی کا خصوصی اجلاس ہواجس میں ڈاکٹر فیصل سلطان اور وزیر صنعت و تجارت خسرو بختیار نے خصوصی شرکت کی۔اسپتالوں میں آکسیجن کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ، سپلائی اور ڈیمانڈ کا مکمل تجزیہ کیا گیا۔ملکی پیداواری صلاحیت کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے بعد درآمد کے آپشنز پر بھی غور کیا گیا ۔اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ملک کے تمام سرکاری اور غیر سرکاری ہسپتالوں میں معمول کی ایلیکٹیوو سرجری موخر کر دی جائے اس ضمن میں وزارت صحت نے ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں ۔ فورم نے ممکنہ لاک ڈائون کے دوران صوبائی اور ضلعی سطح پر مختلف اسٹیک ہولڈرز کی ذمہ داریوں کا تعین کیا۔ اجلاس میں ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز نے فورم کو ممکنہ لاک ڈائون کے تناظر ان علاقوں میں اسٹاک کی دستیابی اور فراہمی کے بارے میں آگاہ کیا جہاں مکمل لاک ڈائون نافذ کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close