ہفتہ اور اتوار کے بجائے جمعرات اور جمعہ کو لاک ڈائون نافذ ہو گا، صوبائی حکومت کا بڑا فیصلہ

کوئٹہ (آئی ا ین پی ) بلوچستان حکومت نے عوامی اجتماعات پر پاپندی عائد کردی جس کے تحت لاک ڈاون ہفتہ اور اتوار کے بجائے جمعرات اور جمعہ کو ہوگا۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کے نوٹیفیکیشن کے مطابق کرونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے ایک مقام پر جمع ہونے پر پاپندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ دھرنوں، جلوسوں اور ریلیوں پر مکمل پاپندی ہوگی۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق بلوچستان میں مکمل لاک ڈاون ہفتہ اور اتوار کے بجائے جمعرات اور جمعہ کو ہوگا۔ جمعرات اور جمعہ کے دن تجارتی مراکز، شاپنگ مالز اور بازار بند رہیں گے۔ واضح رہے کہ کرونا کی تیسری لہر پر قابو پانے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا کے 4ہزار 487 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 142 افراد کی اموات ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close