جب تک پنشنرز کو پنشن نہیں دیدی جاتی کسی وزیر کو تنخواہ نہیں ملے گی، عدالت نے تاریخی فیصلہ سنا دیا

کراچی(پی این آئی)سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت پوری کابینہ کی تنخواہ بندکرنے کا حکم دے دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے مارکیٹ کمیٹی کے ریٹائرڈ ملازمین کو پینشن جاری نہ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران ملازمین کے وکیل نے موقف اپنایا کہ عدالت کے بار بار احکامات کے باوجود ریٹائرڈ ملازمین کو پینشن نہیں دی جا رہی۔عدالت نے عدالتی احکامات پر عمل نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اورفاضل جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جب تک ریٹائرڈ ملازمین کو پینشن نہیں دی جائے گی، کابینہ کو بھی تنخواہ نہیں ملے گی۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کے لئے مزید مہلت مانگ لی۔ عدالت نے چیف سیکریٹری سندھ ، سیکریٹری ایگری کلچر اور سیکریٹری فنانس کی تنخواہ بھی بند کرنے کا حکم دیا ہے۔بعد ازاںکیس کی سماعت گیارہ مئی تک ملتوی کر دی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں