حکومت کا شاندار فیصلہ، ورکرز کی کم از کم ماہانہ اجرت میں بڑا اضافہ کر دیا گیا

لاہور(پی این آئی) پنجاب حکومت نے ورکرز کی کم از کم ماہانہ اجرت میں دو ہزارروپے کا اضافہ کردیا ہے۔پنجاب حکومت کی جانب سے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت کارکنوں کی ماہانہ کم از کم اجرت 17500سے بڑھا کر 19500کر دی گئی اور کم از کم روزانہ اجرت 750 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس اضافے کا اطلاق رواں سال یکم جولائی سے ہوگا۔صوبائی وزیر لیبر پنجاب عنصر مجید خان کا کہنا ہے کہ کم از کم اجرت میں اضافہ تحریک انصاف کی مزدور دوست پالیسیوں کا عکاس ہے، وزیر اعظم عمران خان کا ویژن کمزور اور پیسے ہوئے طبقہ کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنا ہے، موجودہ حکومت وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں مزدوروں کی خوشحالی کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے، محکمہ لیبر پنجاب صوبہ کے مزدوروں اورانکے اہل خانہ کو صحت ،تعلیم اور رہائشی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں