ہنزہ میں درجہ حرارت میں اضافہ، گلیشیئر پگھلنے کا عمل تیز ہونے کا خدشہ

ہنزہ (آئی این پی ) محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان کے شہر ہنزہ میں درجہ حرارت بڑھنے کے امکان پر گلاف الرٹ جاری کر دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 4 سے 5روز میں درجہ حرارت 2-4 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھ سکتا ہے جس کی وجہ سے گلیشئیرز کے پگھلنے کا عمل تیز ہو سکتا ہے۔ شسپر گلیشئیر او خوردوپن گلیشئیر کی برفانی جھلیں پھٹ سکتی ہیں۔ محکمہ نے مقامی آبادی اور متعلقہ اداروں کو محتاط رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہے۔ گلیشئرز کے پگھلا کے عمل میں اضافہ اور دوسری طرف ان جھیلوں کے قریب گلیشئرز کی دیواریں پتلی ہونے کی وجہ سے ان کے پھٹنے اور سیلاب آنے کا خطرہ ہوتا ہے اور اس عمل کو گلیشل لیک آوٹ برسٹ فلڈ(گلاف)بھی کہتے ہیں۔ واضح رہے کہ سال 2016 میں عالمی ماحولیاتی فنڈ کے تحت مقامی آبادی کے تحفظ کے لیے گلاف کے نام سے ایک منصوبہ بھی شروع ہوا تھا جوکہ مکمل نہ ہوسکا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close