اگر ہم اپنی 7 سیٹیں ہٹا لیں تو پی ٹی آئی کا نام لینے والا کوئی نہیں ہو گا،اہم اتحادی جماعت نے حکومت کو زور دار جھٹکا دیدیا

کراچی(پی این آئی) ایم کیوایم پاکستان کے رہنما عامرخان نےکہا ہےکہ عام انتخابات میں کراچی کےنتائج چرائےگئے اور تحریک انصاف نے اپنے وعدے وفا نہیں کیے اگر ہم 7 سیٹیں ہٹالیں توآپ کا نام لیواکوئی نہیں ہوگا۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی کے حلقے این اے 249 کے ضمنی انتخاب سے قبل ریلی نکالی جس کی قیادت سینئر ڈپٹی کنونیر عامر خان نے کی۔

ریلی میں ایم کیو ایم کے نامزد امیدوار حافظ مرسلین سمیت لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ شرکا سے خطاب میں ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنونیر عامر خان نے کہا کہ الیکشن آنی جانی چیز ہے، پیپلز پارٹی کو بتانا چاہتے ہیں کہ صوبہ تو لے کر رہیں گے، گزشتہ بارہ سال سے پیپلزپارٹی سندھ پر حکمرانی کررہی ہے مگر صوبے کو ترقی دینے کے بجائے کھنڈر بنادیا۔ اس موقع پر سابق میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا ایم کیوایم پاکستان کے منتخب نمائندوں نے بلدیہ ٹاؤن کے علاقوں میں بہت ترقیاتی کام کرائے ہیں، پچھلے الیکشن میں 14 سیٹیں کراچی سے چوری کی گئیں مگر اب وہ تمام سیٹیں ایم کیوایم پاکستان واپس لے گی۔ وسیم اختر نے دعویٰ کیا کہ بلدیہ ٹاؤن میں ضمنی انتخاب ایم کیو ایم پاکستان ہی جیتے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close