پاک فوج نے لاہور کا کنٹرول سنبھال لیا، سڑکوں پر 150 گاڑیوں نےگشت شروع کر دیا

لاہور(آئی این پی)کورونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت کے بعد عوام کو ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے پاک فوج نے لاہور کا کنٹرول سنبھال لیا ہے،ذرائع کے مطابق کسی شخص کو غیر ضروری طور پر گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہو گی، ایمر جنسی کی صورت میں شناختی کارڈ دکھانا لازمی ہوگا، سرکاری ملازمین دفتر کا کارڈ دکھا کر سرگرمیاں جاری رکھ سکیں گے، فوج 150 گاڑیوں میں گشت کرے گی۔۔۔۔۔

جہانگر ترین کو این آر او مل گیا؟ شوگر مافیاکیخلاف تحقیقات کرنے والی ٹیم کا سربراہ تبدیل کر دیا گیا

لاہور(آئی این پی)پنجاب میں شوگر مافیاکے خلاف تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر رضوان کو تبدیل کردیا گیا، نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر رضوان کی جگہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ابوبکرخدا بخش کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا ہے،ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر رضوان بطورممبر جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کا حصہ رہیں گے، ڈاکٹررضوان کو تبادلے سے متعلق آگاہ کردیا گیا لیکن ابھی باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا،ایف آئی اے ذرائع کے مطابق شوگرمافیا کے خلاف انکوائری کا 70 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے،ترجمان ایف آئی اے نے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر رضوان کی تبدیلی سے متعلق بات کرنے سے گریز کیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close