حکومت کا بروقت فیصلہ، پاکستان بھارت جیسی صورتحال کا شکار ہونے سے بچ گیا

اسلام آباد(پی این آئی) ترجمان وزارت صحت نے کہا ہے کہ پاکستان تاحال بھارتی کورونا وائرس کی قسم سے محفوظ ہے، پاکستان میں ابھی تک بھارتی کورونا وائرس کا ایک کیس بھی رپورٹ نہیں ہوا، پاکستان نے بھارتی کورونا وائرس پھیلاؤ کے ساتھ ہی سفری پابندیاں عائد کردی تھیں۔تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت صحت نے وضاحت جاری کی ہے کہ پاکستان تاحال بھارتی کورونا وائرس کی قسم سے محفوظ ہے، بھارتی کورونا وائرس کا کوئی ایک کیس بھی پاکستان میں رپورٹ نہیں ہوا، تاہم پاکستان میں برطانوی کورونا وائرس کی قسم رپورٹ ہورہی ہے، بھارتی کورونا وائرس نہ آنے کی کامیابی پاکستان نے بھارت میں کورونا وائرس رپورٹ ہونے کے ساتھ ہی سفری پابندیاں عائد کردی تھیں۔اس وقت بھی بھارت سے سفری اور زمینی آمدورفت پر پابندی عائد ہے۔دوسری جانب بھارت میں کورونا کے مزید 3 لاکھ 52 ہزار مریض سامنے آ گئے ہیں، مجموعی تعداد ایک کروڑ 73 لاکھ سے زائد ہو گئی۔ جبکہ بنگلہ دیش نے پیرسے بھارت کے ساتھ اپنی سرحد بند کرنے کا اعلان کردیا ہے، اسی طرح امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ بھارت میں کورونا سے اموات کی اصل تعداد بہت زیادہ ہے۔برطانوی ماہر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مئی کے پہلے ہفتے کے دوران بھارت میں کورونا کیسوں کی روزانہ تعداد 5 لاکھ تک ہونے کا امکان ہے۔ غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت میں مزید 2 ہزار 688 افراد جان سے گئے، ہلاک شدگان کی تعداد ایک لاکھ 95 ہزار سے زائد ہو گئی۔ دارالحکومت دہلی میں لاک ڈاون میں ایک ہفتے کی توسیع کردی گئی۔ جبکہ بنگلہ دیش نے پیرسے بھارت کے ساتھ اپنی سرحد بند کرنے کا اعلان کردیا۔مزید برآں یورپی یونین نے بھارت کو طبی سامان کی ترسیل کا اعلان کیا ہے، 6 سو سے زائد آکسیجن کنسنٹریٹر اور وینٹی لیٹرز بھارت روانہ کردیئے۔ امریکا نے آسٹرازینیکاویکسین کے خام مال کی برآمد پر عائد پابندی اٹھا لی، طبی اور حفاظتی سامان بھیجنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ علاوہ ازیں فرانس کی جانب سے آکسیجن بھیجی جائے گی، پاکستان بھی بھارت کو امدادی سامان کی پیشکش کرچکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں