وزیر اعلی میری وزارت سے مطمئن نہیں تو کابینہ اور اسمبلی میں آکر بتائیں، پی ٹی آئی وزیر نے چیلنج دے دیا

کوئٹہ(آئی این پی ) پاکستان تحریکِ انصاف بلوچستان کے صدر اور وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم کو ایک مشن کے تحت قبول کیا ہے، وزیر اعلی میری وزارت سے مطمئن نہیں تو کابینہ اور اسمبلی میں آکر بتائیں،مجھے وزارت ملنا میری پارلیمانی جماعت کا حق تھا اور میں وزیر کیوں بنا یہ وزیر اعلی جانتے ہیں۔ کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے یار محمد رند نے کہا کہ بی اے پی کے چیف آرگنائیزر جان جمالی نے معاون خصوصی کے عہدے سے مستعفی ہونے کی تجویز دی، میں نے ایوان میں جو بات کی اس میں وفاق اور وزیر اعظم سے مخاطب تھا جو میرا سیاسی جمہوری حق ہے، میں نے ایوان کو بغیر کسی غلط بیانی کے حقائق بتائے،ایوان کو مشورہ دیا کہ وفد وزیر اعظم سے ملے اگر پھر بھی مسائل حل نہیں ہوتے تو معاون خصوصی کا عہدہ مجھے بلوچستان کی تکلیفوں سے زیادہ پیارا نہیں۔ سردار یار محمد رند کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم کو ایک مشن کے تحت قبول کیا ہے، اگر وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کو محکمے یا وزارت میں کوئی شکایت ہے تو بتائیں، اگر وزیر اعلی میری وزارت سے مطمئن نہیں تو کابینہ اور اسمبلی میں آکر بتائیں، مجھے وزارت ملنا میری پارلیمانی جماعت کا حق تھا اور میں وزیر کیوں بنا یہ وزیر اعلی جانتے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں