آٹے کی قیمت میں اضافہ، لوگ پریشان

لاہور (آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی جانب سے اپنی وزارت کا قلم دان سنبھالنے کے فوری بعد ملک بھر میں آٹے کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ جس کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل بتایا گیا ہے۔ آٹے کی قیمت میں اضافے کے حوالے سے جاری ہونے والے سرکلر میں آٹے کی فی من قیمت میں 67 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں آٹے کی فی من قیمت 2 ہزار 347 روپے تک پہنچ گئی ہے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ملک بھر کی فلور ملو نے آٹے کا 20 کلو کا تھیلہ تبدیل کر کے 15 کلو کے تھیلے کے آرڈر بک کرنا شروع کردئیے ہیں جبکہ 15 کلو آٹے کی قیمت 20 کلو آٹے کی قیمت سے تھوڑی سے زیادہ ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نئی قیمتوں کے بعد آٹے کی فی کلو قیمت میں 15 روپے 66 پیسے اضافہ کیا گیا جس کے بعد آٹے کی فی کلو قیمت 58 روپے 68 پیسے ہو گئی ہے قیمتوں میں اضافے سے عام شہریوں پر مالی بوجھ بڑھ گیا ہے۔ لوگ پریشانی کا شکار ہو کر ایک دوسرے کو مارنے پر تلے ہوئے ہیں جبکہ عمران خان اور ان کی کابینہ مہنگائی ختم کر کے عوام کو ریلیف پہنچانے میں مکمل طور پر ناکام دیکھائی دے رہے۔ (شعیب عزیز)

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں