1995میں عمران خان کو کس نے سیاست میں آنے کا مشورہ دیا تھا؟ تحریک انصاف کے رہنما نے بڑا انکشاف کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)عمران خان کو سیاست میں آنے کا مشورہ کس نے دیا، اہم سیاسی شخصیت سامنے آ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہا ہے کہ عمران خان کو سیاست میں آنے کا مشورہ میں نے دیاتھا۔تحریک انصاف کے یومِ تاسیس پر شاہ فرمان نے کہا کہ مارچ 1995میں عمران خان کوسیاست میں آنے کیلئے خط لکھا تھا اور انہیں مشورہ دیا تھا کہ سیاست میں آئیں۔شاہ فرمان نے کہا کہ شروع دن سے یہی موقف تھا عمران خان بکنے والا ہے اور نہ بھاگنے والا، پی ٹی آئی کی کامیابی سیاسی کلچرکی تبدیلی،عوام میں جمہوری شعورپیداکرناہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سے پہلے کسی سیاسی جماعت کاحصہ نہیں رہا، 8سال کے دوران ایک باربھی سرکاری وغیرسرکاری دورہ پربیرون ملک نہیں گیا میری تنخواہ مجھے بیرون ملک دورے کی اجازت نہیں دیتی۔گورنر کے پی شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ یہ وہ منفردطرزحکمرانی ہے جس کی بنیادپی ٹی آئی نے رکھی ہے۔خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصاف کے یوم تاسیس کے موقع پرپیغام میں کہا کہ قوم وسائل کی کمی کی بنیاد پرتباہ نہیں ہوتی بلکہ کرپشن کی وجہ سے تباہ ہوتی ہے، جب حکمران کرپشن شروع کرتے ہیں توقوم مقروض ہوکرتباہ ہوجاتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت سنبھالی تو معاشی حالات مشکل تھے، ڈیفالٹ کے قریب تھے لیکن اب کرنٹ اکاو¿نٹ کا سرپلس ہونا ہماری حکومت کی بڑی معاشی کامیابی ہے جبکہ مشکل وقت میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور چین نے ہماری مدد کی، وہ مدد نہ کرتے توہم دیوالیہ ہو جاتے، مجھے ڈھائی سال کی حکومتی کارکردگی پر فخر ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تھا کہ میں نے حکومت کو سنبھالنے میں بہت جدوجہد کی ہے اور اب عوام کو ملک کی معاشی صورتحال پر اعتماد ہونے لگ گیا ہے، بہت جلد مہنگائی پر قابو پا لیں گے اور عوام کو خوشخبری دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close