ڈھائی سال میں مہنگائی 3 فیصد سے 16 فیصد کردی، آٹا 35 سے 100 روپے کلو اور چینی 52 سے120 روپے کلو کر دی، تحریک انصاف کی ڈھائی سالہ کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ گیا

لاہور(پی این آئی)ڈھائی سال میں مہنگائی 3 فیصد سے 16 فیصد کردی ، آٹا 35 سے 100 روپے کلو اور چینی 52 سے120 روپے کلو کر دی، آپ کو اپنی ڈھائی سالہ کارکردگی پر فخر نہیں، شرم سے ڈوب مرنا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ ڈھائی سال کی کارکردگی پر آپ کو فخر نہیں، شرم سے ڈوب مرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ڈھائی سال میں مہنگائی 3 فیصد سے 16 فیصد کردی ، آٹا 35 سے 100 روپےکلو اور چینی 52 سے120 روپے کلو ہونے پر آپ کو فخر نہیں شرم کرنی چاہیے۔ان کا کہنا ہے کہ ڈھائی سال میں 40 لاکھ لوگوں کو بے روزگار کرنا فخرنہیں شرم کی بات ہے، ڈھائی سال میں ترقی کی شرح 5.8 فیصد سے منفی 0.4 پرآنا شرم کی بات ہے۔خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصاف کے یوم تاسیس کے موقع پرپیغام میں کہا کہ قوم وسائل کی کمی کی بنیاد پرتباہ نہیں ہوتی بلکہ کرپشن کی وجہ سے تباہ ہوتی ہے، جب حکمران کرپشن شروع کرتے ہیں توقوم مقروض ہوکرتباہ ہوجاتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت سنبھالی تو معاشی حالات مشکل تھے، ڈیفالٹ کے قریب تھے لیکن اب کرنٹ اکاونٹ کا سرپلس ہونا ہماری حکومت کی بڑی معاشی کامیابی ہے جبکہ مشکل وقت میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور چین نے ہماری مدد کی، وہ مدد نہ کرتے توہم دیوالیہ ہو جاتے، مجھے ڈھائی سال کی حکومتی کارکردگی پر فخر ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تھا کہ میں نے حکومت کو سنبھالنے میں بہت جدوجہد کی ہے اور اب عوام کو ملک کی معاشی صورتحال پر اعتماد ہونے لگ گیا ہے، بہت جلد مہنگائی پر قابو پا لیں گے اور عوام کو خوشخبری دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close