اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ قائداعظم کے بعد سب سے زیادہ جدوجہد وزیراعظم عمران خان نے کی، عمران خان کی وجہ سےملک میں سب کو انصاف مل رہا ہے، آج قانون سب کیلئے برابر ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ کبھی نہیں سنا تھا کہ اپنی حکومت میں کسی وزیرکا احتساب ہو۔آج انصاف طاقتور اور کمزور دونوں کے برابر ہے، آج سب کا ایک برابر حساب ہو رہا ہے۔پاکستان کے عوام کو انصاف مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ورکرز پارٹی کی حقیقی طاقت ہیں۔ شہباز گل نے کہا کہ عمران خان عوام کے پیسوں کا حساب دیتے ہیں۔ہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی سیاسی جدوجہد قانون کی حکمرانی کے لیے ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ قائد اعظم کے بعد عمران خان نے زیادہ جدوجہد کی۔انہوں ںے کہا کہ عمران خان 22 سال کی جدوجہد کے بعد وزیراعظم بنے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی کسی حکومت نے اپنے وزیر یا مشیر کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ناموس رسالتﷺ کا تحفظ ہمیں اپنی جان سے بھی پیارا ہے۔پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے معاون خصوصی شہبازگل نے کہا کہ کبھی نہیں سنا تھا کہ اپنی حکومت میں کسی وزیرکا احتساب ہو۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب اب چلے گا نہیں بلکہ دوڑے گا۔دوسری جانبوفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کا خواب جدید اسلامی فلاحی مملکت کا قیام ہے، یہ وہی خواب ہے جو علامہ اقبال نے دیکھا اور قائداعظم محمد علی جناح نےجدوجہد کی۔فواد چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف کے قیام کے 25 سال مکمل ہونے کے موقع پر سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ آج سے 25 سال پہلے عمران خان نے پی ٹی آئی کی بنیاد رکھی۔فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے دو پارٹی سسٹم کے خلاف جدوجہد کا آغاز کیا اور اپنی سیاست کی بنیاد تبدیلی کے نعرے پر رکھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں