فی کلو قیمت میں بڑی کمی، آٹے کا تھیلا سستا ہو گیا

لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ناجائز منافع خوروں اورذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا حکم دیاہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس ضمن میں صوبائی پرائس کنٹرول کمیٹی کو ہدایات جاری کردی ہیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اشیاء ضروریہ کے نرخوں میں خود ساختہ اضافہ قطعاً برداشت نہیں کیا جائے گا۔گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کر کے رپورٹ وزیراعلیٰ آفس پیش کی جائے ۔عوام کو ریلیف دینے اورپرائس کنٹرول کے لئے آخری حد تک جائیںگے۔ناجائز منافع خوری کے نام پر کسی کو عوام کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دوںگا۔انہوںنے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے صوبہ بھر میں 313 رمضان بازار لگائے گئے ہیں- رمضان بازاروں میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 375 روپے میں دستیاب ہے- انہوںنے کہا کہ زرعی فیئر پرائس شاپس پر پھل اور سبزیاں 2018ء کے ریٹ کے مطابق صارفین کو دستیاب ہیں- چینی کی مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی جاری ہے- چینی کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے گی – انہوںنے کہا کہ رمضان پیکیج کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہا ہوں۔پائی پائی حقداروں تک پہنچائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close